تازہ تر ین

کیلیفورنیا: چند روز قبل اغوا کئے گئے پنجابی خاندان کے 4 افراد کی نعشیں برآمد

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا سے چند روز قبل اغوا کئے گئے پنجابی خاندان کے 4 افراد کی نعشیں مل گئیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مرسڈ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے چند روز سے اس خاندان کی تلاش تھی، ایک کسان کی اطلاع کے بعد چاروں کی نعشوں کو برآمد کیا گیا۔ مرنے والوں میں 27 سالہ جسلین کور، 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 39 سالہ امن دیپ سنگھ اور ایک آٹھ ماہ کی بچی شامل ہیں، بدقسمت خاندان کا تعلق انڈیا کے شہر ہوشیار پور سے تھا، اس خاندان کے چاروں افراد کو پیر کے روز مرسڈ کے کاروباری ادارے سے بندوق کی نوک پر اغواء کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain