تازہ تر ین

جو میں نے کر دیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی اور ہم ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے۔ بابر اعظم بہت اچھی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم میں بہت بہتری بھی آئی ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پروا نہیں ہے اور جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔ اچھی ٹیم بنانے کے لیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ جو میں نے کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain