تازہ تر ین

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراضات لگا دیئے، رجسٹرار آفس نے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی، خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 11 ملزمان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain