تازہ تر ین

جوبائیڈن کا بیان :امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ امریکا کو ڈی مارش دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کے بیان پر حیران ہوں۔امریکی سفیر سے بائیڈن کے بیان پر موقف لیں گے۔امریکی سفیر سےتحفظات پر بات کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیاہوگا۔ ان کے بیان سے پاکستان امریکہ کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا ۔پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپاکستان کے بجائے بھارت کے ایٹمی پروگرام پر سوال اٹھنا چاہیے۔ پاکستان اپنی سالمیت کیلئے پرعزم ہے، ہمارا نیوکلیئر پروگرام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، امریکا کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain