تازہ تر ین

ہم حالت جنگ میں، سیلاب کے بعد بحالی کیلئے اربوں کے قرض درکار ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے قرض درکار ہیں۔
وزیراعظم آفس کے اکاؤنٹس سے جاری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی کی تصویر کے ساتھ کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فنانشل ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ ہمارے مطالبات ہیں اور جو کچھ ہمیں موصول ہو رہا ہے اس میں بہت بڑا فرق ہے، ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں اور ہم اس کا شکا رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم اس کا شکار ہیں تو کل کوئی دوسرا ملک اس کا شکار ہو سکتا ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن اسے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو جیسے بڑے منصوبوں کے لیے خطیر رقم درکار ہے، سائنسدانوں نے سیلاب کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ قرار دیا ہے، ہم صرف موسمیاتی انصاف مانگ رہے ہیں، تلافی کا لفظ بالکل استعمال نہیں کر رہے۔
لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر ”فنانشل ٹائمز” کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے اقدامات بشمول ری شیڈولنگ یا موریٹوریم کے لیے نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ اضافی فنڈز مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات اور جو کچھ ہمیں موصول ہوا ہے اس کے درمیان بہت بڑا فرق ہے جو روز بروز وسیع ہوتا جا رہا ہے، ہم واضح طور پر فکر مند ہیں کیونکہ اگر عدم اطمینان گہرے سیاسی عدم استحکام کا باعث بنتا ہے اور ہم اپنے بنیادی تقاضوں اور اہداف کو پورا نہیں کر پاتے ہیں تو یہ ظاہر ہے کہ گھمبیر مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کسی بھی قسم کے خطرے کے لحاظ سے نہیں کہہ رہا لیکن اس کا حقیقی امکان موجود ہے، ہم صرف موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہم ”معاوضہ” کا لفظ بالکل استعمال نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جہاں سے بھی ہو سکے اضافی فنڈز حاصل کرے گا، ہم موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کا شکار ہیں اور اس کے خلاف جنگ میں ہیں، کل کوئی دوسرا ملک بھی ہو سکتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain