تازہ تر ین

جھوٹا آدمی ہر شخص پر الزام لگاتا، خود بڑا چور نکلا: بلاول کی عمران پر تنقید

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب خود مانتا ہے اس کے ہاتھ میں کوئی اختیار نہیں تھا، اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دینا چاہیے تھا، جھوٹا آدمی ہر شخص پر الزام لگاتا ہے، خود سب سے بڑا چور نکلا، ہم آگے جاکر بھی اس کٹھ پتلی کو شکست دیں گے، اس کی پوری کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، پہلے بھی سلیکٹڈ اب دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کی جدوجہد کر رہا ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملیر کے جوانوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، جیالوں نے ثابت کر دیا کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، جیالوں نے ہردور کے فرعون، آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سلیکٹڈ، نااہل، نالائق، ناجائز کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کیا، آپ نے نااہل کو تاریخی شکست دلوائی ہے، یہ نوجوان حقیقی آزادی کی اصل جنگ لڑ رہے ہیں، 2018 میں آپ کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا، چار سال پورے پاکستان کے عوام نے نقصان بھگتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، ہم مل کر ملیر، کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے، کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مجھے کارکنوں کی محنت پر فخر ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کا بھی ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں، ہم نے ملکر سلیکٹڈ کو ہرایا ہے، یہ ایک جھوٹا اور منافق آدمی ہے، اس شخص نے گھر بنانے کے بجائے غریبوں سے چھت چھینیں، جب ہم کہتے تھے اس کی ڈوریں کہیں اور سے ہلتی ہیں، تب نہیں مانتا تھا، ہر کسی کو چور، چور کہتا ہے، خود زکوٰۃ، چندہ چور نکلا، اس نے کینسر ہسپتال میں بھی ڈاکہ مارا، یہ اپنا کچن شوکت خانم ہسپتال سے چلاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا تبدیلی کا نعرہ تباہی ہے، عمران کی سیاست نفرت، پیپلز پارٹی کی سیاست محبت کی سیاست ہے، آنے والا وقت ثابت کرے گا پاکستان نوجوان قیادت کے لیے تیار ہے، عمران جیسے سیاست دانوں کو ہمیشہ کے لیے ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے، وقت آگیا ہے عمران سیاست چھوڑ کر بنی گالہ میں مزہ کرے، آپ نے شہید بھٹو کی طرح میرا ساتھ دینا ہے، اگر ملیرکے نوجوان، خواتین ہمارے ساتھ تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، حکیم بلوچ کے تمام مسائل کو 90 دن کے اندر حل کرائیں گے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ 90 دن کے اندر مجھے مسائل کو حل کرنے بارے رپورٹ دیں گے، ہم جانتے ہیں سیاسی دجال سازشیں کر رہے ہیں، اس وقت سیاست نہیں سیلاب متاثرین اہم ایشو ہے، ہمارے پاس وسائل بہت ہی کم ہیں، سیلاب متاثرین اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، سیاست چمکانے والوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران اپنی سیاست کھیلتے رہے ہم متاثرین کی مدد کرتے رہیں گے، ضمنی الیکشن اور آنے والا الیکشن بھی آپ کا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain