تازہ تر ین

دنیا سے قرضوں میں ریلیف نہیں فنڈز چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں بلکہ فنڈز چاہتا ہے۔
فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب نے نشیبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں تباہی پھیلائی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے جڑی سیلابی تباہی سے نمٹنے کے لیے بھاری رقم درکار ہے، پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں فنڈز چاہتا ہے، متاثرین کے لیےمطلوبہ فنڈز نہ ملنے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ، عالمی برادری سے مالی تعاون کے خواہاں ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں، بے گھرافراد کو خیمے ، ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرین میں جلد کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، سیلابی پانی ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain