تازہ تر ین

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور پھر دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا۔
لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرہے، جہاں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز عالمی سطح پر آلودہ شہروں میں لاہور کا 21 ویں نمبر پر تھا، شہر میں سب سے زیادہ 275 اے کیو آئی جوہر ٹاون بلاک اے میں ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے لاہور کو اسموگ سے آفت زدہ قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں اسموگ کے تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسموگ کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا، کالا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو بند کیا جائے گا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بسیں خریدنے پر بھی پابند کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد ہوگیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain