Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مرجاؤں، جینا نہیں چاہتا، عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سرگودھا: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کی غلامی سے بہتر ہے کہ میں مرجاؤں، میں اس طرح جینا نہیں چاہتا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو کس نے اجازت دی کہ سیاسی لیڈر کو طلبا سے خطاب سے روکیں اور میں گورنر پنجاب سے کہتا ہوں طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں۔ گورنر پنجاب حکمرانوں کو نہ سنیں مجھے 50 سال سے لوگ جانتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں 3 بار خطاب کر چکا ہوں اور مجھے پھر دعوت ملی۔ اگر لیڈر یونیورسٹی نہ آئیں تو طلبا کی سیاسی تربیت کیسے ہو گی؟ یہاں تو مولانا فضل الرحمان بھی آسکتے ہیں لیکن اگر شہباز شریف یہاں آئیں گے تو پیسے مانگنا شروع کر دیں گے۔
    عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے کچھ اور مطلب کچھ اور ہوتا ہے لیکن جب یہ میرا نام سنتے ہیں توان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں اور کچھ سیاستدان عوام کا نام لے کر اقتدار میں آتے ہیں پھر لوٹنا شروع کر دیتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ جب انسان حق کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اللہ کے پیغمبروں کا کام کرتا ہے لیکن جو حق اور سچ کے لیے نہیں کھڑے ہوتے تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔ کفر کا نظام تو چل جائے گا لیکن ظلم و ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ چھوٹا چور جیل میں اور بڑے کو این آر او دے دیتے ہیں۔ جیل بھریں مجبور لوگوں سے اور بڑے بڑے ڈاکو آزاد ہیں۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے بھی کچھ دن جیل میں رکھا لیکن وہاں کوئی غریب نظر نہیں آیا۔ سویٹزرلینڈ میں خوشحالی کی وجہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے اور جب قانون کی بالادستی ہوتی ہے تو کرپشن ختم ہوجاتی ہے۔
    وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف امریکہ پیسے مانگنے گئے تھے اور کہا میں مجبور ہوں۔ ہمارا وزیر اعظم جب پیسے مانگتا ہے تو سارے ملک کی عزت ختم ہوجاتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے اور ہمار ے وزیر اعظم پر 16 ارب روپے کی چوری میں سزا ہونے والی تھی جبکہ اسحاق ڈار نے سال 2000 میں تحریری بیان حلفی دیا تھا کہ میں منی لانڈرنگ کرتا تھا اور اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا یعنی بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا۔
    عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کو تو بھارت میں مسٹر ٹین پرسنٹ کہتے ہیں اور ان کی کرپشن پر کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔ سندھ کے گورنر اور مولا جٹ میں کوئی فرق نہیں جبکہ آدھی کابینہ پر چوری کے مقدمات ہیں۔ عابد شیر علی کے والد نے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں مارچ کا اعلان کرنے جا رہا ہوں اور یہ سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد ہے۔ چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مرجاؤں، اس طرح جینا نہیں چاہتا۔ ساری قوم ایک طرف اور یہ دوسری طرف کھڑے ہو گئے ہیں۔ جب الیکشن ہوتے ہیں تو یہ ہار جاتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.