Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان میرے دوست ہیں، مگر پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے، اعتزاز احسن

    By Khabrain Newsاکتوبر 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی میرا خاندا ن ہے، میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے، مجھے دو مئی 2007 کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام پرویز مشرف سے ملا، پیغام تھا، 5 مئی کو جو گاڑی آپ نے ڈرائیو کرنا ہے اسے ڈرائیو نہ کریں۔
    اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے، کہاجارہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے، کہا جاتا رہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، 5 سال سے ہماری دیوار سانجھی ہے، مگر پیپلز پارٹی میراخاندا ن ہے، ایسے انداز گفتگو میں یقین نہیں رکھتا کہ سیاسی اختلاف ہو تو جو برا کہنا چاہیں کہہ دیں، کیا اگر سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ کی زبان استعمال کرنا شروع کر دیں؟ جب وکلا کی تحریک چلا رہا تھا تب بھی کہا جاتا تھا کہ یا پیپلز پارٹی چھوڑ دیں، میرا جواب تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ سکتا ہوں اور نہ ہی وکلا تحریک چھوڑ سکتا ہوں۔
    میرے تعلقات پارٹی کے ساتھ اس وقت بھی شائستہ تھے اور رہنے چاہییں، پٹیاں ابھی بھی چل رہی ہیں کہ اعتزاز احسن بنی گالہ میں بیٹھے ہیں، عمران خا ن سرگودھا اور میں یہاں لاہور میں ہوں، پتہ نہیں کہاں سے انہیں خبریں آتی ہیں، میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے، مجھے دو مئی 2007 کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام پرویز مشرف سے ملا، پرویز مشرف نے کہا آپ وزیر اعظم بنیں، میں تب بھی تیار نہیں تھا۔
    دل سے سمجھتا ہوں کہ ہمارے اداروں کو سیاسی باتوں میں نہیں آنا چاہیے، خواجہ آصف کیا کیا کہتے رہے ہیں ان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ میرا نواز شریف سے یا ان کے خاندان کے کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، مشرف نے تازہ تازہ مارشل لا لگایا تھا، اس کی وکالت کرنے کو کوئی تیار نہیں تھا، جب کلثوم بی بی میرے پاس آئیں، میں نے کہا بڑے بڑے وکیل ہیں آپ میرے پاس آئیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بڑے میاں صاحب نے کہا کہ اعتزاز احسن کے پاس جاؤں، میں نے کہا بی بی سے پوچھ کے بتاؤں گا، انہوں نے کہا ٹھیک ہے پوچھیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے اس کیس پر بہت محنت کی لیکن کیس ہار گئے، فیصلہ تو ججز نے کرنا تھا۔
    پیپلز پارٹی کے جیالوں کو میرے خلاف بھڑکایا نہیں جاسکتا، کیوں کہ میں ان سے بڑا جیالا ہوں، عمران خان کی دو چار تقریریں نکالی ہوئی ہیں جو یوٹیوب پر مل جائیں گی، پچھلے مہینے ڈیڑھ کی بات ہے، عمران خان نے کہا کہ میرے دوست اعتزاز احسن نے مجھے کہا ہے کہ زرداری کے ساتھ مل جائیں، میں نے اسے کہا تھا، کہ سیاست کا لہجہ آصف زرداری کا ہے۔
    اس نے اسلامو فوبیا کو ڈیفنڈ کیا ہے، یہ اس کی پارٹی کی بات ہے، میں اپنے ہمسائے سے شائستہ طریقے سے پیش آؤں، اس کی سیاسی سوچ مختلف ہے، آپ لوگ چاہتے ہیں کہ سب کی ایک سوچ ہو، اس طرح نہیں ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.