تازہ تر ین

دماغی مفلوج بچوں کی چلنے میں مدد کرنے والا روبوٹک لباس تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین نے دماغی فالج کا شکار بچوں کی چلنے میں مدد کرنے والا ایک روبوٹک لباس تیار کیا ہے جو انکی زندگیاں بدلنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اس روبوٹک لباس اٹلس 2030 ایکسوسکلٹن کی مدد سے بچوں کی مسلز ری ہیبلی ٹیشن تھراپی میں حیرت انگیز نتائج مل رہے ہیں۔
یہ روبوٹک ایکسوسکلٹن ایک اسپینش پروفیسر الینا گریسیا ارماڈا نے تیار کیا ہے جنہیں اس ایجاد پر یورپین انوینٹر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے، بیٹری کی مدد سے چلنے والا یہ لباس مشینی ذہانت کی مدد سے دماغی طور پر مفلوج بچوں کو انکی حرکت کے مطابق چلنے میں مدد کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق معذور بچوں کو چلنے کا موقع فراہم کرنا نہ صرف ان کی عمر بلکہ ان کی جسمانی تندرستی کو بھی بڑھاتا ہے اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے، حال ہی میں اس ریبوٹک ایسکوسکلٹن کو میکسیکو سٹی کے ایک دماغی فالج کا شکار 8 سالہ بچے کو پہنایا گیا جو اپنی اعصابی حالت کی وجہ سے وہیل چیئر اور اشاروں کی زبان پر انحصار کرتا ہے۔
جب اس نے پہلی بار تھراپی روم میں یہ روبوٹک ایسکوسکلٹن پہن کر چہل قدمی کی تو اسکے چہرے پر خوشی قابل دید تھی وہ اپنے اس ناقابل تصور کارنامے پر فاتحانہ انداز میں مسکرا رہا تھا۔
فرانس اور سپین کے بعد میکسیکو دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں اٹلس 2030 کی مدد سے بچوں کی ٹریٹمنٹ کی جارہی ہے، یہ سوٹ بچوں کی ری ہیبلی ٹیشن تھراپی میں حیرت انگیز طور پر موثر کردار ادا کرکے انکی زندگیوں کو مکمل طور پر تبدیل کررہا ہے، اس سے نہ صرف بچوں کے مسلز کو بہتر کرنے میں مدد مل رہی ہے بلکہ انکے جسم کے انہضامی نظام اور نظام تنفس کو بہتر کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔
میکسیکو میں 1970 میں قائم کی گئی ایک پرائیویٹ آرگنائزینشن نے اس لباس کے شاندار نتائج کا مشاہدہ کیا جس کے بعد اگلے ماہ اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کی دوسری ایکسوسکلٹن ڈیوائس میکسیکو منگوائی جارہی ہے۔
اس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر 200 بچوں کی ری ہیبلی ٹیشن کا ہدف مقرر کیا ہے اور وہ ایسے بچوں کو امپاور کرنے کیلئے پورے ملک میں ایسے بچوں تک پہنچنا چاہتے ہیں جن کو اس ری ہیبلی ٹیشن کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain