Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حقِ ترقی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری :وزیراعظم شہباز شریف
    • فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کو غیر جمہوری عمل سے بچانے کیلیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے، سراج الحق

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کو تاریخ کا ایک سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنی جگہ، مگر سوال یہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ریفرنس کا انتظار کیوں کر رہا تھا۔ سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ سے عمران خان کے علاوہ جن سابق حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا، ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت اور ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، مگر موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف ڈائیلاگ ہے۔ سیاسی جماعتیں، سیاسی بصیرت اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔ملک کو کسی غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں ملک کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی کشتی معاشی بدحالی، بداخلاقی اور کرپشن کے سمندر میں ہچکولے کھا رہی ہے۔ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور بیڈگورننس مسائل کی جڑ ہیں۔ ظلم و جبر کے نتیجے میں اگر ایک شخص بھوکا سوتا ہے تو یہ نظام کا مسئلہ ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ ابھی سندھ کے سیلابی علاقوں کے دورے سے واپس آیا ہوں، لاکھوں خواتین اور بچوں کو سڑکوں کے کنارے خیموں میں دیکھا۔ حکمران محلات میں جب کہ لاکھوں غریب چھت اور خوراک کے بغیر تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سودی معیشت کی وجہ سے آدھا بجٹ قرضوں کی ادائیگی کی صورت میں عالمی بینکوں میں چلا جاتا ہے۔ قوم کو فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے ساتھ ملک کو اخلاقیات اور مینجمنٹ کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تمام ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی کا تصور پامال اور تعلیم اور صحت کے ادارے زوال کا شکار ہیں۔ تھانوں کچہریوں میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں جب کہ طاقتور کو تمام سہولیات میسر ہیں۔ کروڑوں افراد دو وقت کے کھانے کو پریشان اور 2 فیصد سے کم اشرافیہ دولت کے انبار پر زندگی بسر کر رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ معاشرے میں رشوت لینا برائی نہیں سمجھا جاتا۔ خواتین کے ساتھ درندگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وڈیروں اور جاگیرداروں نے امدادی سامان اپنے حجروں اور دفاتر میں رکھا ہوا ہے۔ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ امداد کی تقسیم شفاف بنائی جائے لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی اور سودی نظام ہے۔ سابقہ اورموجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام اور بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان جماعت اسلامی کا حصہ بنیں تاکہ ملک میں اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھی جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.