تازہ تر ین

پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے: سکندر رضا

پرتھ: (ویب ڈیسک) زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہےکہ پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں تاہم یقین تھا کہ اگر ہم نے فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔
سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔
زمبابوین کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر بس الحمداللہ ہی کہوں گا، گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ رکی پونٹنگ کی تعریف نے حوصلہ افزائی کی، ہم پر ذمہ داری ہےکہ زمبابوے میں کرکٹرز کو متاثر کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain