تازہ تر ین

صورتحال جو بھی ہو ٹیم اگلے میچز جیت کر دکھائے: شاہد آفریدی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی زمبابوے اور بھارت کی جنوبی افریقا سے شکست نے گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے کافی حد تک بند کردیے ہیں لیکن اگر مگر کی صورتحال تاحال برقرار ہے۔
نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو اگر مگر کی صورتحال سے متعلق سوچنے کے بجائے اگلے دو میچز جیتنے کا مشورہ دے دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ان لڑکوں سے بس اب یہ چاہتا ہوں کہ بارش ہو یا نہ ہو، صورتحال جو بھی ہو بس اب لڑکے ہمیں جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کردکھادیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا میچ ایک تگڑا میچ ہوگا کیوں کہ مخالف ٹیم تگڑی ہے، ہمارے کھلاڑی اب ہمیں جنوبی افریقا اور اس کے بعد بنگلادیش کے خلاف اچھا پرفارم کرکے دکھائیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم افریقا کے خلاف جیت گئی تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی ، ہمارے لیے اور ہماری عوام کے لیے یہ دو میچز بہت اہم ہیں۔
2023 میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ورلڈکپ کے ایک سال بعد او ڈی آئی ورلڈکپ ہےمینجمنٹ کو چاہیے اس کے لیے سوچ سمجھ کر ٹیم بنائے اور 6 مہینے پہلے یہ ٹیم بنے، پھر کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے جب کہ ورلڈکپ وینیو کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوچ کے ساتھ مل کرٹیم بنائی جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain