تازہ تر ین

ڈوپنگ سکینڈل کا شکار کینیا کے ایتھلیٹکس پر عالمی پابندیوں کا خدشہ

نیروبی: (ویب ڈیسک) غیر قانونی ادویات کے استعمال پر اتھلیٹس کی بڑی تعداد میں معطلی کے بعد کینیا کی ایتھلیٹکس کی ساکھ ایک بار پھر متاثر ہو رہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کی ایتھلیٹکس باڈی نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی قوت بخش ادویات کے استعمال کی لعنت کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود 2022 میں 25 کھلاڑیوں پر پابندیاں لگائی گئیں اور 19 فعال مقدمات زیر التوا ہیں، ان سب کی وجہ سے ملک پر بین الاقوامی پابندی کا خطرہ لاحق ہے۔
کینیا کے سرکردہ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس نے کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کے خلاف آواز اٹھائی ہے، میراتھون سٹار ایلیوڈ کیپچوگے نے اسے قومی “شرمندگی” قرار دیا ہے۔
کینیا ایتھلیٹکس کے عہدیدار برناباس کوریر نے کہا ہے کہ ان کا ملک کھیلوں کی روح کے خلاف اقدامات پر روس کے ساتھ شامل ہونے کے قریب ہے لیکن ابھی ہم ابھی ہم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں، یہ بات صاف طور پر نظر آرہی ہے کہ کینیا کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain