تازہ تر ین

خون کا نیا ٹیسٹ، جو کئی اقسام کے سرطان سے قبل ازوقت خبردار کرسکتا ہے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سرطان بدن میں تیزی سے پھیلتا ہے اور بروقت آگہی سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں ایک سادہ بلڈ ٹیسٹ وضع کیا گیا ہے جو کئی طرح کے سرطان کو ابتدائی درجے پر ہی شناخت کرسکتا ہے۔
اسے ’ملٹی کینسر ارلی ڈٹیکشن ٹیسٹ‘ (ایم سی ای ڈی) کا نام دیا گیا ہے جو خون میں موجود سالمات کی شناخت کے تحت کام کرتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ تمام سرطانی رسولی کے خلیات اپنے ڈی این اے بھی خون میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ رگوں میں دوڑنے والے بےخلیہ ڈی این اے معلومات رکھتے ہیں کہ وہ کہاں سے خارج ہوئے اور کس سرطان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
اگرچہ خون کے ٹیسٹ ’مائع بایوپسی‘ کےنام سے رائج بھی ہیں لیکن وہ کینسر بڑھنے پر ہی اس کی خبر دیتے ہیں۔ تاہم ایم سی ای ڈی ٹیسٹ خون میں ان کی معمولی مقدار بھی شناخت کرسکتے ہیں۔ تاہم خون میں کئی تندرست خلیات سمیت کئی اقسام کے ڈی این اے بھی ہوسکتے ہیں۔
جدید ترین ایم سی ای ڈی، ایک طرح سے ان ’سالماتی بارکوڈ‘ کی شناخت کرتا ہے جو سرطان زدہ ڈی این اے میں پائے جاتے ہیں۔ پھر اس میں ڈی این اے میتھائلیشن پرغور کیا گیا ہے جو ایک قدرتی عمل بھی ہے۔ اس میں ہر عضو کے خلیاتی ڈی این اے کی اوپری سطح دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ یعنی پھیھپڑے کا ڈی این اے چھاتی کے خلیاتی ڈی این اے سے مختلف ہوتا ہے۔ پھر مختلف سرطان کے ڈی این اے میتھائیلیش بھی الگ الگ ہوسکتے ہیں۔ اسی بنا پر یہ ٹیسٹ کئی اقسام کے سرطان کی بہت ابتدائی درجے میں شناخت کرسکتا ہے۔
اس ضمن میں سب سے اہم کام گریل کمپنی کا ہے جس نے 50 مختلف اقسام کے سرطان کی شناخت کرنے والے ایم سی ای ڈی ٹیسٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اس کی قیمت 950 ڈالر ہے۔ تاہم دیگر کمپنیاں بھی اس ٹیسٹ کی پیشکش کررہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain