لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے جج صاحبان سے حلف لیا۔ جسٹسس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹسس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حلف اٹھا لیا۔
اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں جسٹسس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران بھی شامل ہیں۔