Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایلون مسلک کے حکم پر بھارت میں ٹوئٹر کے بیشتر ملازمین فارغ

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ایلون مسک نے ملازمین کی چھانٹی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ٹوئٹر نے کئی ملازمین کو فارغ کر دیا۔
    عالمی میڈیا کے مطابق فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے ہے، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ایلون مسک نے کتنے ملازمین کو برخواست کیا ہے۔
    ایلون مسک نے امریکی انتخابات پر کام کرنے والا اسٹاف کو بھی فارغ کر دیا ہے، برطرف ملازمین میں سے بعض کو الیکشن کی مانیٹرنگ کرنا تھی، ملازمین میں سے کئی گمراہ کن ٹوئٹس سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بعض انتخابی مہم پر مامور اسٹاف سے رابطوں پر مقرر تھے، فارغ ہوئے ملازمین میں سے بعض صحافیوں سے رابطے کرکے افواہوں کا جواب دینے کے بھی ذمہ دار تھے۔
    واضح رہے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں 4 روز باقی ہیں جبکہ ایلون مسک نے کمپنی کے 50 فیصد ملازمین کو نکالنے کا عندیہ دیا ہے جس کی تعداد 37 ہزار سے زائد بنتی ہے۔
    دوسری جانب ٹویٹر پر برطرف ملازمین کی طرف سے مقدمے بھی دائر کیے جا رہے ہیں، بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں برطرف کرنے کیلئے نوٹس کی صیح مدت نہیں دی گئی جو کہ وفاقی اور کیلیفورنیا کے قانون کے خلاف ہے۔
    ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سےجمعرات کو ایک ای میل میں کہا گیا کہ ٹوئٹر کو صحت مند راستے پر لانے کی کوشش میں ہم جمعے کو دنیا بھر میں اپنی افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔
    جمعے کے روزٹوئٹر کے دفاتر عارضی طور پر بند رہے اور اندر جانے کے لیے استعمال ہونے والے تمام بیجز کے ذریعے رسائی بھی معطل کردی گئی۔
    جمعہ کی صبح، ایتھیکل اے آئی، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن، سرچ، پبلک پالیسی، فلاح و بہبود اور دیگر ٹیموں سمیت محکموں کے ٹویٹر ملازمین نے جانے کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔
    ایلون مسک نے ٹوئٹر انکارپوریشن کی ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی لاگت میں سالانہ ایک ارب ڈالر تک کی کمی کریں۔
    اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی کئی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر کے نیا آغاز کیاتھا ۔ ایلون مسک نے سی ای او پراگ اگروال اور چیف فنانشنل آفیسر نیڈ سیگال کو کمپنی سے نکالا ۔
    اسی طرح کمپنی کے چیف پالیسی چیف وجے گاڈے اور جنرل کونسل سین ایڈجٹ کو بھی برطرف کیا گیا ۔ٹوئٹر کی چیف کسٹمر آفیسر سارہ پرسونیٹ کو بھی ایلون مسک کی جانب سے کمپنی چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
    ملازمین کی برطرفی کے ساتھ نئے آغاز کے بعد ٹوئٹر کے مستقبل اور اس کی پالیسی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایلون مسک نے ایڈورٹائزرز کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں یہ بھی کہا تھا کہ ٹوئٹر تمام لوگوں کے لیے ایک مفت جگہ نہیں بن سکتا، جہاں بغیر کسی نتیجے کے کچھ بھی کہا جا سکتا ہے۔
    مسک نے یہ بھی ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کو ایک سپر ایپ بنانے کے لیے ایک بنیاد کے طور پر دیکھتے ہیں، جو رقم کی منتقلی سے لے کر خریداری اور سواری کا انتخاب کرنے تک ہر چیز پیش کرتا ہے۔
    ایلون مسک کے ٹوئٹر کا مستقبل کیا ہوگا؟ وہ اس میں مزید کیا کچھ تبدیل کرنے والے ہیں اور اس مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نئی شکل کیا ہوگی؟ ایسے کئی سوالات گردش کر رہے ہیں جن کا جواب جلد سامنے آئے گالیکن یہ طے شدہ بات ہے کہ پرانا ٹوئٹر اب دم توڑ رہاہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.