Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انویسٹی گیشن آج
    • DGISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
    • پاکستان اور سوڈ ان میںسفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ ختم کرنے کا معاہدہ
    • دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں یہ انبیائے کرام کی میراث ہے علمائے کرام
    • زرعی صنعتی کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف مزید کم کرنیکا فیصلہ
    • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
    • پیراگوئے کے صدر کا بینک سکینڈل پر مواخذہ، عہدے سے برطرف اور نظربند
    • بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
    • امریکی تاریخ میں نیا باب، ڈیب ہالینڈ پہلی خاتون ریڈ انڈین گورنر منتخب
    • اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ، 10نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا
    • اسحاق ڈار داتا گنج بخش کے مزار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت و اخوت کا لازوال پیغام:اسحاق ڈار
    • جنوبی وزیرستان میںبم ڈسپوزل اہلکار شہید’سکیورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں کارروائی،4دہشت گرد جہنم واصل
    • پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی: عظمیٰ بخاری
    • اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے ہم منصب سوڈانی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرا مصطفی دونوں ممالک کے مابین سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ فری معاہدہ کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • اسرائیلی صدر کی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت
    • آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے
    • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • ہارون اختر خان’ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کیساتھ آٹوپالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں جنگ ختم کرانے کیلئے چین سے مدد کی درخواست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یوکرین جنگ کے دوران روس کو ڈرون فراہم کیے ہیں، ایران

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کو اپنے ڈرون فراہم کیے گئے۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جمعے چار نومبر کو سن 1979 کے اس واقعے کی یاد منائی گئی جب طلبا مظاہرین نے دیواریں اور باڑ عبور کر کے تہران میں امریکی سفارت خانے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر نے شدید بیمار ایرانی رہنما شاہ محمد رضا پہلوی کو امریکا میں سرطان کے علاج کی اجازت دے دی تھی، جو طلبہ میں برہمی کی وجہ بنی۔
    سفارت خانے کے عملے میں شامل چند افراد نے کینیڈیئن سفیر کے مکان میں چھپ کر پناہ لی۔ بعد میں وہ سی آئی اے کی مدد سے ایران سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ 444 ایام پر محیط محاصرہ ایران امریکی تعلقات میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ سفارتخانے میں محصور تمام افراد کو 1981 میں نئے امریکی صدر رونیلڈ ریگن کی حلف برداری والے روز رہائی ملی۔
    رائٹرز کے مطابق اس موقع پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سابق امریکی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے جمع حکومت نواز مظاہرین سے خطاب کیا۔
    تقریر میں رئیسی نے حکومت مخالف مظاہرین کو خبردار کیا کہ جس کسی نے بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ملک کے مفادات کے خلاف گیا۔ اگر امریکا سمجھتا ہے کہ وہ شام اور لیبیا کی طرح ایران میں بھی اپنے منصوبوں میں کامیاب ہو جائے گا، تو یہ غلط فہمی ہے۔
    1979 کے واقعات پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک سفارت خانے کے عملے کی بے لوث قربانی پر شکر گزار ہے۔
    اس موقع پر انہوں نے ایران میں زیر حراست امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
    ایران میں چار نومبر کو 1979 کے واقعے کی یاد میں جمع چند مظاہرین نے تکون کی شکل کے ایرانی ڈرون کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جو روس اب استعمال کرتا ہے۔ یہ اس پیش رفت کی جانب اشارہ تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پہلی بار یہ تسلیم کر لیا ہے کہ ان کے ملک نے روس کو ڈرون فراہم کیے ہیں۔
    حسین امیر عبدا للھیان نے تہران میں صحافیوں کو تاہم بتایا کہ ایران نے یوکرین جنگ شروع ہونے سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے۔
    اس سے قبل ایرانی حکام روس کو یوکرین جنگ کے لیے اسلحے کی فراہمی کی مسلسل تردید کرتے رہے تھے۔ روس نے حالیہ ہفتوں کے دوران ایرانی ساختہ ڈرون یوکرین میں استعمال کیے ہیں جس پر ایران کو عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیراگوئے کے صدر کا بینک سکینڈل پر مواخذہ، عہدے سے برطرف اور نظربند

      امریکی تاریخ میں نیا باب، ڈیب ہالینڈ پہلی خاتون ریڈ انڈین گورنر منتخب

      اسرائیلی صدر کی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.