Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور سوڈ ان میںسفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ ختم کرنے کا معاہدہ
    • دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں یہ انبیائے کرام کی میراث ہے علمائے کرام
    • زرعی صنعتی کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف مزید کم کرنیکا فیصلہ
    • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
    • پیراگوئے کے صدر کا بینک سکینڈل پر مواخذہ، عہدے سے برطرف اور نظربند
    • بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
    • امریکی تاریخ میں نیا باب، ڈیب ہالینڈ پہلی خاتون ریڈ انڈین گورنر منتخب
    • اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ، 10نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا
    • اسحاق ڈار داتا گنج بخش کے مزار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت و اخوت کا لازوال پیغام:اسحاق ڈار
    • جنوبی وزیرستان میںبم ڈسپوزل اہلکار شہید’سکیورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں کارروائی،4دہشت گرد جہنم واصل
    • پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی: عظمیٰ بخاری
    • اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے ہم منصب سوڈانی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرا مصطفی دونوں ممالک کے مابین سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ فری معاہدہ کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • اسرائیلی صدر کی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت
    • آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے
    • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • ہارون اختر خان’ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کیساتھ آٹوپالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں جنگ ختم کرانے کیلئے چین سے مدد کی درخواست
    • وفاقی حکومت کانئی آٹوپالیسی کااعلان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع
    • حکومت مخالف بنانے والے خود انتشار کا شکار اختر مینگل بھی اپوزیشن قیادت سے نا خوش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں یہ انبیائے کرام کی میراث ہے علمائے کرام

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رائے ونڈ( این این آئی)عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیداللہ خورشید،بھائی فاروق،زبیرالحسن،مولانا احمد لاٹ اوردیگر علمائے کرام نے کہا کہ اسلام امن و آشتی والا دین ہے ،اسلام ایک مکمل ضاطہ حیات ہے ،آقائے کائنات ۖ کو پوری کائنات کیلئے مبعوث کیا گیا ہے،دین اسلام عین فطرت کے مطابق ہے ،جدید سائنس آج اسلام کے مطابق تحقیقات کرکے اس کو سچ ثابت کررہی ہے جبکہ ہمیں ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی پیارے نبیۖ نے تمام بشارتیں سنا دی تھیں،دعوت وتبلیغ کا کام عام کام نہیں ہے ،یہ کام انبیا ئے اکرام کی میراث ہے جنہوں نے اللہ تعالی کی واحدانیت کو عام کیا ،اس کام پر انہیں مختلف اذیتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس عظیم کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو اپنے اہل و عیا ل،محلے،شہر کے مکینوں کو دعوت دینا ہوگی، اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ۖ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا،یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی ۖ کی اولین ذمہ داری ہے،اس پیغام کو مان کراللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم خرید لیں، یہ صرف ہم پر منحصر ہے،اور یہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں،کوئی تنقید نہیں کی جاتی،صرف اللہ اور اس کے رسول ۖ کی بات کی جاتی ہے، کہ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا، حضو راقدسۖ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا، تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو،،مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے، دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کے لیے اللہ تعالی نے جنت کی بشارت دی ہے،شہر، قصبوں، گائوں گائوں اور گلی،محلوں میں پھیل جا اور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر ان کو دین پھیلانے سکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالی کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جائو،سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ،ا للہ تعالی کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گزر کر کاروبار مال اہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالی کے دربار میں قابل احترام لوگ ہیں،ان کے بلند درجات ہیں ،مسلمانوں آ ئوسب ملکر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کے لیے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گزاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔ رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع آج(اتوار)اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا ،اختتامی دعا سے قبل مولاناضیا الحق کارکنان کو خصوصی ہدایات دیں گے جبکہ اجتماعی دعا مولانا زبیر الحسن آف انڈیا کروائیں گے، دعا کے بعد شرکا ء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے،شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوے سٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کائونٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے ،شرکا ء ئے اجتما ع کی سہولت کیلئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جہاں زائرین کو تمام ٹرینوں کی معلومات اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔اجتما ع میں شریک ہونے والے کارکنان اندرون اوربیرون ملک دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
    رائے ونڈ اجتماع

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان اور سوڈ ان میںسفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ ختم کرنے کا معاہدہ

      زرعی صنعتی کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف مزید کم کرنیکا فیصلہ

      پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.