Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیٹو سربراہ کی ایران پر نئے حملوں کی حمایت
    • ٹرمپ: اسپین سے تمام تجارت بند کرنے کا اعلان
    • ٹرمپ: ، ایران سے مفاہمت ختم ہو چکی ہے
    • میٹا پر بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، 1.4 ٹریلین ڈالر جرمانے کا سامنا
    • کراچی دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار
    • کراچی میں دماغ کھانے والی خطرناک بیماری سے پہلی ہلاکت رپورٹ
    • نئے قانون کے تحت خیبرپختونخوا کے ارکانِ اسمبلی اور شریکِ حیات کو تاحیات سرکاری پاسپورٹ ملیں گے
    • اقوام متحدہ کا انتباہ، ٹیکسلا عالمی ورثہ فہرست سے خارج ہو سکتا ہے
    • امریکی فضائی حملوں کے بعد ایرانی صدر پزشکیان عراق سے روانہ
    • ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
    • کویت بھر میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، بوشہر میں امریکی MQ-9 ڈرون مار گرایا
    • ایران کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں 85 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا
    • اسرائیل کی لبنان سے اگلے مذاکراتی دور کی تصدیق، ملاقات روم میں ہوگی
    • روس نے پنجاب کے آلوؤں پر پابندی ختم کردی، 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو اجازت
    • کراچی جانے والا کارگو طیارہ 5 عملے سمیت حادثے کا شکار
    • ارجنٹینا سے شکست کے بعد مصر کے زیکو کا ریفری پر میچ فکس ہونے کا الزام
    • انگلینڈ نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میں رنز کے اعتبار سے بدترین شکست دے دی
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میسی کے نام دو گنیز ورلڈ ریکارڈز
    • امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاقی حکومت نے پیمرا کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فو ری ہٹانےکی ہدایت کردی

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فو ری ہٹانےکی ہدایت کردی۔
    وفاقی حکومت نے پیمرا آرڈیننس 2002 کےسیکشن 5 کو بروئےکار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہیں۔
    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے۔
    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نےقانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی ہے۔
    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی اٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے عمران دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی ہیں، نوازشریف، مریم نواز ودیگر سے عمران خان نے جو کیا ہم اس پریقین نہیں رکھتے۔
    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری اصولوں اور اظہار رائےکی دستوری آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان جوبولنا چاہتے ہیں بولیں، عمران خان کے حامیوں کو فتنے، فساد اور جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی۔
    خیال رہے کہ پیمرا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پرپابندی لگادی تھی۔
    پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے لانگ مارچ میں تقاریر اور چار نومبر کو پریس کانفرنس کی جس میں ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے، عمران خان نے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزامات لگا کر ریاستی اداروں کی ساکھ پر حملہ کیا۔
    پیمرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقاریر مختلف ٹی وی چینلز پر بغیر کسی ادارتی نگرانی کے نشرمکرر ہو رہی ہیں، ایسے مواد کے نشر ہونے سے عوام کے مابین نفرت پیدا ہونے کا امکان ہے، ایسے مواد کے نشر ہونے سے امن و عامہ کو نقصان پہنچنےکا امکان ہے اور قومی سکیورٹی کے خطرے سے دوچار ہونےکا امکان ہے۔
    پیمرا کا کہنا تھا کہ ایسا مواد نشر کرنا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت سنگین خلاف ورزی ہے، قومی قیادت اور ریاستی اداروں کے لیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں، خلاف ورزی کیے جانے پر بغیر شوکاز نوٹس ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار

      کراچی میں دماغ کھانے والی خطرناک بیماری سے پہلی ہلاکت رپورٹ

      نئے قانون کے تحت خیبرپختونخوا کے ارکانِ اسمبلی اور شریکِ حیات کو تاحیات سرکاری پاسپورٹ ملیں گے

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.