تازہ تر ین

امریکا کا یوکرین کی فوجی امداد کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین کو اضافی فوجی امداد کی فراہمی کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے میڈیا کو بتایا یوکرین کیلئے فوجی امداد کی مد میں اضافی 400 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جرمنی میں سکیورٹی امداد کے لیے ایک ہیڈ کوارٹرز قائم کیا جائے گا جو یوکرین کو ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔
سبرینا سنگھ نے بتایا ہے کہ اضافی رقم سے 1100 ڈرون خریدے جائیں گے، 45 ٹینکوں اور اضافی کشتیوں کی مرمت کی جائے گی، امریکا ٹینکوں اور میزائل سسٹم کو جدید بنانے کیلئے بھی یوکرین کو مدد فراہم کررہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے روسی حملے کے بعد یوکرین کو 18 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار دینے کا وعدہ کیا تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain