تازہ تر ین

ایلون مسک نے ٹیسلا کے اربوں ڈالرز کے حصص فروخت کردیے

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد ٹیسلا کے 3.95 ارب ڈالرز مالیت کے حصص فروخت کیے ہیں۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹیسلا کے ایک کروڑ 95 لاکھ حصص فروخت کیے۔
ایلون مسک نے 2021 میں ٹیسلا کے 22 ارب ڈالرز مالیت کے حصص فروخت کیے تھے۔اسی طرح اپریل 2022 میں 8 ارب ڈالرز جبکہ اگست میں 7 ارب ڈالرز کے حصص فروخت کیے تھے۔
ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے اپنے سرمائے کے ساتھ ساتھ ایلون مسک کی جانب سے مختلف کمپنیوں سے شراکت داری بھی کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 اگست کو ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ٹوئٹر کی ممکنہ خریداری کے لیے وہ ٹیسلا کے حصص کی فروخت کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔
ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کمپنی میں کافی تیزی سے تبدیلیاں کی ہیں۔
50 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ 8 ڈالرز ماہانہ کے ٹوئٹر بلیو پلان اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایک کانفرنس میں ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد وہ ہر ہفتے 120 گھنٹے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار ٹوئٹر کی سمت درست ہوجائے تو اس کا انتظام سنبھالنا آسان ہوجائے گا۔
ایلون مسک اس وقت ٹوئٹر کے سی ای او اور کمپنی کے اکیلے ڈائریکٹر بھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain