تازہ تر ین

میٹا میں بھی ملازمین کی چھانٹی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی ملازمین کی برطرفیوں کا آغاز کر دیا۔
میٹا کی جانب سے ملازمین کی چھانٹی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی دنیا بھر سے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کررہی ہے۔
میٹا کے سی ای اومارک زکر برگ نے ایک خط میں کہا ہے کہ چھانٹیوں کا فیصلہ میٹا کی تاریخ کی سب سے مشکل تبدیلی ہے۔ کمپنی کے 13 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جا رہاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد سے ہمدردی ہے، اپنے اس فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔کمپنی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں۔
جن ملازمین کو نکالا جارہا ہے انہیں 16 ہفتوں کی تنخواہ دی جائے گی جبکہ 6 ماہ تک ہیلتھ انشورنس کے اخراجات بھی کمپنی ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کئی ملازمین کو فارغ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain