تازہ تر ین

سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
بھارت کے سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے نے پاکستان کے سیمی فائنل جیتنے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ تینوں ہی شعبوں میں باہر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ کا سب سے بہترین معاملہ یہی تھا کہ پاکستان نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ تینوں ہی شعبوں میں نیوزی لینڈ کو چت کر دیا جو بہت غیر یقینی سی صورتحال ہے۔
انیل کمبلے کی طرح دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ کی تعریف کی جبکہ سابق آسٹریلیوں کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ فیلڈنگ نے پاکستان کی باڈی لینگویج کو واضح کر دیا تھا۔ شاداب خان کا تھرو بہترین فیلڈنگ کا ثبوت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain