Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • احسن اقبال کالیاقت بلوچ سے رابطہ مذاکرات کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی
    • بھارت نے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار کردیا
    • بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا
    • کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے: عمران خان

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    منڈی بہاؤ الدین، جڑانوالہ : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے مجھ پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی درخواست چیف جسٹس آف پاکستان سنیں گے۔ ملک میں قبل از وقت الیکشن اور آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف مفرور شخص (نواز شریف) سے مشاورت کرے، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
    منڈی بہاؤ الدین اور جڑانوالہ میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ آج ہمارے پارلیمنٹرینزدرخواست لیکرعدالت گئے، مجھے امید ہے محترم چیف جسٹس ہماری درخواست کوسنیں گے، یہ فیصلہ کن وقت ہے ملک کوقانون کی بالادستی کی طرف لیکرآنا ہوگا، لندن میں شہبازشریف کوجرمانہ ہوا،عمران خان لندن کی عدالت نے کہا قانون کی نظرمیں سب برابرہے، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے، میں سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایف آئی آردرج نہیں کراسکتا، اگرملک میں خوشحالی لانی ہے توانصاف قائم کرنا ہوگا، مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل اورانصاف قائم کیا گیا، جن ملکوں میں انصاف وہ خوشحال ملک ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں رول آف انڈیکس میں 129 ویں نمبر پر ہے، اگر انصاف نہیں ہو گا تو خوشحالی نہیں آسکتی، شیرشاہ سوری نے سب سے پہلے انصاف قائم کیا تھا، آج ہمارے پارلیمنٹریزنز، سینیٹر عدالت میں پیٹشن لیکر گئے، ہم ملک میں انصاف چاہتے ہیں، میرے اوپرقاتلانہ حملہ ہوا اور پتا ہے کس نے کیا، ہو سکتا ہے تحقیقات میں ایسا نہ ہو، اپنی حکومت کے باوجود میں اپنی ایف آئی آردرج نہیں کراسکا، عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا، برطانیہ، یورپ میں قبضہ گروپ کسی کی زمینوں پرقبضہ نہیں کرسکتے وہاں انصاف ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی اگرملک میں سرمایہ کاری کردیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضہ کرلیا جاتا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو جب انصاف نہیں ملے گا تو سرمایہ کاری کون کرے گا؟ اگر ہم ملک میں انصاف کا نظام ٹھیک کر دیں توہمیں دنیا میں بھکاری نہیں بننا پڑے گا، 26 سال پہلے نشاندہی کی تھی ملک کا مسئلہ ہی ایک انصاف نہیں ہے، اوورسیزپاکستانی ملک میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اعتماد نہیں، سرمایہ کارہمیشہ بزدل ہوتا ہے، جب سرمایہ کارکوپیسہ پھنسنے کا خوف ہووہ کبھی پیسہ نہیں لگائے گا۔
    عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک دراصل انصاف کی تحریک ہے، لوگ چاہتے ہیں ہماری عدالتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہو، بڑے احترام سے چیف جسٹس صاحب سے کہتا ہوں ارشد شریف قتل کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے، کن لوگوں نے دھمکیاں اور کیوں اسے باہرجانا پڑا، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، میرے اوپرحملہ ہوا، چاہتا ہوں عدالت انصاف دے، لندن میں الیکشن اور دوسرا فیصلہ آرمی چیف کے حوالے سے ہو رہا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے وزیراعظم مفرورشخص سے مشاورت کرے، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، دوسری بات الیکشن ہونگے یا جلدی ہونگےکیا مفرور یہ فیصلہ کرے گا، مفرورشخص کے دونوں بچے بیرون ملک بیٹھے ہیں، شہباز شریف، اسحاق ڈار کے بچے کرپشن کیسزسے بھاگے ہوئے ہیں، کیا ایسے لوگ ملک کے فیصلے کریں گے، جس آدمی کا اصل مقصد این آراولینا ہے کیا وہ آدمی پاکستان میں الیکشن کا فیصلہ کرے گا، پاکستان کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، پاکستان کی ایکسپورٹ نیچے جارہی ہے، ملک کی آمدنی کم ہوتی جارہی ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے، سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام آئے گا، کسی کونہیں پتا یہ حکومت کتنی دیرچلے گی، جلدی الیکشن یا بعد میں ہوئے یا اس شخص کا مفاد نہیں، اس شخص نے کبھی میرٹ کا نہیں سوچا صرف اپنا مفاد سوچے گا، اس شخص کو ڈرہے اگر الیکشن ہوئے تو ہارجائے گا، یہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے، کیا ہمیں اتنے اہم فیصلوں کی اسے اجازت دینی چاہیے؟ یہ جوبھی فیصلہ کرے گا اپنے مفاد میں کرے گا، 26 سال سے کہہ رہا ہوں کسی کی غلامی نہیں کریں گے، سب سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے، امریکا کی جنگ میں اپنے لوگوں کو قربان کیا گیا، امریکا، روس،چین سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، 26سال سے یہی باتیں کر رہا ہوں، حیرت یہ ہے ان کا پروپیگنڈہ سیل اس کے مطلب کچھ اور نکال دیتے ہیں، پاکستان میں ان کا پورا پروپیگنڈہ سیل بیٹھا ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سائفر کو نیشنل سیکیورٹی، پارلیمنٹ میں رکھا اور صدر مملکت کو بھجوایا، پاکستانی سفیرنے بھی کہا دھمکیاں دی گئیں، ہم کہہ رہے ہیں ہم نے آگے چلنا ہے، 26 سال سے میرے اس بیانیے میں کوئی فرق نہیں، ہم حقیقی آزادی کے سفر پر نکلے ہوئے ہیں، عام آدمی کو فائدہ یہ ہو گا اس کوانصاف ملے گا تو حقوق ملیں گے، ملک میں طاقتور اور کمزورکے لیے الگ الگ قانون ہے، قوم کواپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، کوئی بھی آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا جدوجہد کر کے چھیننی پڑتی ہے، کہتے تھے عمران نہیں ہوگا تو لوگ باہرنہیں نکلیں گے، اللہ کا شکرادا کرتا ہوں لوگ باہرنکلے ہیں، جڑانوالہ، منڈی بہاؤالدین والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی

      سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.