Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • احسن اقبال کالیاقت بلوچ سے رابطہ مذاکرات کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی
    • بھارت نے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار کردیا
    • بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا
    • کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں 15 روز میں بلدیاتی الیکشن کراسکتے ہیں، الیکشن کمشنر سندھ

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
    آئی جی سندھ نے بتایا کہ ہم کوآرڈینیٹ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رابطہ نہیں آپ نے الیکشن کروانے ہیں۔
    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمشنر سے استفسار کیا کہ کب الیکشن کرائیں گے؟ آپ مرحلہ وار کرادیں، پہلے فیز میں حیدر آباد دوسرا کراچی میں کرادیں۔ الیکشن تو کروانا پڑیں گے۔ ہم آئی جی کو احکامات دے دیتے ہیں کہ سیکورٹی فراہم کرے۔ آپ کراچی ڈویژن میں کتنے دنوں میں الیکشن کروا رہے ہیں۔ یہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں۔
    چیف الیکشن کمشنر سندھ نے جواب دیا کہ جی ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے کیوں توہین عدالت کر رہے ہیں، ایک ساتھ الیکشن نہیں ہو سکتے تو مرحلہ وار کروائے جائیں۔
    چیف جسٹس نے صوبائی الیکشن کمیشن سے کہا کہ آپ خود قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، کیا پولیس آپ کو نفری نہیں دے رہی؟
    الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ ہم الیکشن کرانے کو تیار ہیں، پولیس اور وزیر داخلہ سکیورٹی فراہم کریں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کراچی ڈویژن میں کتنے دنوں میں الیکشن کرا دیں گے؟ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے بتایا کہ آئندہ 15 دنوں میں الیکشن کرا دیں گے۔
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جتنی فورس کہیں گے اتنی فراہم کر دی جائے گی۔
    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے صوبائی حکومت کا نہیں۔ ہم پہلے مرحلے کا الیکشن کرا چکے ہیں اب بھی کرانے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن کل کرادے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں مگر ہم نے زمینی حقائق بتا دیئے ہیں،  پولیس اور رینجرز سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
    ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ہمیں بھی سن لیا جائے۔ چیف جسٹس نے ایم کیو ایم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ الیکشن چاہتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن چاہتے ہیں ناں؟ طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ آپ یہ درخواست دیکھ لیں۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہمیں یہ پلندہ نہیں چاہئے ہمیں بتائیں کیا چاہتے ہیں؟ عدالت نے خواجہ اظہار کو بولنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ صاحب آپ بیٹھ جائیں سابق میئر صاحب آپ بھی بیٹھ جائیں۔
    ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا بنیادی خدشہ یہ ہے کہ ترامیم کے بغیر شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔
    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے کھل کر بتائیں۔ طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستیں زیر التوا ہیں۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتے ہیں الیکشن بعد میں ہوں پہلے آپ معاملات حل ہوں؟ آپ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں؟، آپ کا کہنا ہے ترامیم سے پہلے الیکشن نہ ہوں؟
    ایم کیو ایم کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے فیصلہ پرعمل درآمد کیا جائے۔
    پی ٹی آئی کے وکیل عبد الوہاب بلوچ نے موقف دیا کہ 3 بار الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔ کہتے ہیں نفری کی کمی ہے اور لانگ مارچ کیلئے 6 ہزار نفری اسلام آباد بھیج دی گئی۔
    جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی ایسی ہی درخواست سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے۔ جس میں الیکشن رکوانے کی کوشش کی گئی تھی، یہ سارے نکات سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے۔ ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں کہا تھا ترامیم ہونے تک الیکشن روکے جائیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فوری بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کروانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے روکنے کے لئے درخواست نہیں کی جاسکتی۔
    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    سماعت کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ الیکشن کی ایڈمنسٹریٹیو طور پر تمام تیاریاں مکمل ہیں جس سے عدالت کو آگاہ کردیا ہے، سیکیورٹی کے لیے 45 ہزار کی نفری درکار ہوگی۔
    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ جس ایکٹ میں کوئی اختیارات نہیں دئیے گئے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے اس کی حمایت کی ہے۔
    ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پورا پنڈ بھی مر جائے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں آتے۔
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔ پریس کانفرنس شروع ہوتے ہیں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے حافظ نعیم الرحمان کو گلے سے لگالیا۔
    حافظ نعیم الرحمان نے خواجہ اظہار الحسن کو جوش و خروش سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے آج اظہار بھائی نے یہ نہیں کہا حل صرف جماعت اسلامی۔
    حافظ نعیم الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ الیکشن ہوں ہی نا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شہر تباہی کے دہانے پر ہے۔ 17 ، 17 سال سے پروجیکٹ روکے ہوئے ہے۔ شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ ان حالات میں جب الیکشن کا اعلان ہوجائے یہ کہتے ہیں الیکشن نا ہوں، بڑے شرم کی بات ہے۔ ایم کیو ایم والے کہتے ہیں اختیارات نہیں ہیں۔ 14 سال تک انکا گورنر رہا ہے ایم کیو ایم والے وزارتوں پر کراچی کے مینڈیٹ کو بیچ دیتے ہیں۔
    پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد امپورٹڈ حکومت کے اتحادی بلدیاتی الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ 6 ہزار پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجا گیا ہے لیکن الیکشن کرانے کے لیے پولیس نہیں ہے، ایم کیو ایم اب زیرو ہوگئی ہے۔ یہ سب ملکر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی

      سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.