تازہ تر ین

نیلم جہلم پن بجلی گھر 5 ماہ بعد بھی فعال نہ ہوسکا

جہلم: (ویب ڈیسک) نیلم جہلم پن بجلی گھر 5 ماہ بعد بھی فعال نہ ہوسکا، بجلی گھر کی بندش سے قومی خزانے کو 36 کروڑ روپے یومیہ نقصان ہو رہا ہے اور نیشنل گرڈ کو بجلی بھی نہیں مل رہی۔
نیلم جہلم پن بجلی گھر کی بندش پر وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیل ریس ٹنل کے ڈھانچے میں دراڑیں پڑیں اور ٹنل سے کنکریٹ اور سٹیل کی موٹی تہہ سرنگ میں جا گری، سرنگ بند ہونے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل ہوا اور نقصان کا باعث بنا۔
نیلم جہلم منصوبے کی انتظامیہ نے سرنگ میں ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس نہ لیا، انکوائری رپورٹ میں تعمیراتی کمپنی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain