Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے: پرویز الٰہی

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا دور لوگوں کے دلوں میں بھی یاد رہے گا، اللہ تعالیٰ کی مدد سے انشاء اللہ نئے آرمی چیف سید عاصم منیر پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پریڈ تاریخ میں بھی یاد رکھاجائے گا، آپریشن ردالفساد میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے شاندار کردار کی دنیا معترف ہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ آج خیبرپختونخوا سمیت تمام علاقوں میں امن ہے اور لوگ پرسکون ہیں، جب زلزلہ آیا تو اس وقت بھی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج نے بہت کام کیا، سیلاب میں بھی فوج پنجاب کے متاثرہ علاقوں سمیت ہر جگہ بروقت پہنچی۔
    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے دوران پاک فوج کے علاوہ کسی نے کام نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب آیا اور قمر جاوید باجوہ خود وہاں پہنچے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی سماجی و دینی خدمات بے شمار ہیں، سعودی عرب نے دنیا کی سب بڑی تبلیغی جماعت پر غلط فہمی کی بنا پر پابندی لگا دی تو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پابندی ہٹوانے میں اہم کردار ادا کیا، تبلغی جماعت کے اجتماعات میں قمر جاوید باجوہ کی درازی عمر اور پالیسیوں کے تسلسل کیلئے سب سے زیادہ دعائیں کی گئیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کا کردار دین کیلئے بھی اچھا ہے، ملک کیلئے بھی اچھا ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی اچھا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ان کے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں، قمر جاوید باجوہ نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور بہتری کیلئے جتنے کام کیے وہ رہتی دنیا تک لوگ یاد رکھیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ میں نئے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں بہتری کی امید ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا بہت تجربہ ہے اور انہوں نے بہت کام کیا ہے، مجھے بھی موقع ملا تھا 8، 10 ماہ کام کرنے کا ان کے ساتھ، انشاء اللہ جنرل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے، ہماری سب کی دعائیں نئے آرمی چیف کے ساتھ ہیں، بھارت یہ نہ سمجھے کہ ہم لاوارث ہوگئے ہیں، یہ کبھی نہیں ہوسکتا، پاک فوج دنیا کا بہترین ادارہ ہے اور پورا ایک نظام موجود ہے۔
    اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بہترین فوج پاکستان کی فوج ہے، پاک فوج کی ہر جگہ پر نظر ہوتی ہے، خصوصاً فارن پالیسی اور دیگر امور بھی ان کی نظر میں ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی مدد سے انشاء اللہ نئے آرمی چیف سید عاصم منیر پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار

      ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی

      پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.