Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دسمبر میں کیا ہونیوالا ہے: سامعہ خان کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں
    • کراچی کو عوامی رائے کے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں: خالد مقبول صدیقی
    • وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے یا نہیں:کامران مرتضیٰ
    • اب میں شادی کے قابل نہیں میری زندگی اہم ہے کومل عزیز
    • پاکستانی یو اے ای 4775 سعودیہ 738 بھارتی جیلوں میں قید 5297
    • وسیم اکرم کا بڑی عمر شیزا لانے کم عمر افراد کو اہم مشورہ
    • وفاق کیساتھ چلیں گے کسی کو پیسے کھانے نہیں دینگئے گورنر کنڈی
    • بجلی شعبہ کی گرد شی قرض میں 34 ارب کا اضافہ 1675 ارب ہو گیا
    • پاکستان اورانگلینڈ کا میچ آج کھیلا جائیگا
    • جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا لیا
    • جسٹس سید حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس آف وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ارشد کو منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    By Khabrain Newsدسمبر 7, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشد شریف کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے جو کہ 592 صفحات پر مشتمل ہے۔
    رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، کینیا پولیس نے تحقیقات میں کوئی معاونت نہیں کی، کیس میں کئی غیرملکی کرداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ارشد شریف کے کینیا میں میزبان خرم اور وقار کا کردار اہم اور مزید تحقیق طلب ہے جبکہ وقار احمد کمیٹی کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈی جی آئی بی عمر شاہد نے تیار کی، تحقیقاتی ٹیم کی کینیا اور متحدہ عرب امارات میں کارروائی رپورٹ کا حصہ ہے، ارشد شریف قتل کیس میں زیر استعمال گاڑی، نقشہ جات، کرائم سین کا جائزہ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔
    23 اکتوبر سے لے کر ارشد شریف کے قتل تک کینیا میں ہونے والے تمام واقعات رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ ارشد شریف قتل کیس میں استعمال اسلحہ، بیلسٹک رپورٹ بھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شامل ہے۔
    ارشد شریف کا تمام سفری ریکارڈ بھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ارشد شریف کے موبائل فون، ڈیوائسز، واٹس ایپ اور ای میل کی جائزہ رپورٹ بھی فیکٹ فائنڈنگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
    سینئر صحافی کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کرنے کے محرکات، درج ایف آئی آرز، خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔
    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹس کے اہم نکات میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف نے مختلف اضلاع میں فوجداری مقدمات کے اندراج کے باعث ملک چھوڑا، ممکن ہے ارشد شریف نے یو اے ای اتھارٹی کے دباؤ پر یو اے ای چھوڑا ہو، کینیا کا جی ایس یو پولیس حکام اور اوسی ٹریننگ کمیپ مالی یا کسی اور اثرورسوخ کے باعث اسعتمال ہوا ، وقار کینیا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس، پولیس اور عالمی ایجنسیوں سے ساتھ رابطہ میں تھا۔
    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وقار نے ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ پولیس کی بجائے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے حوالہ کیا ، وقار کے کینیا اور عالمی ایجنسیوں کے ساتھ روابط ظاہر کرتے ہیں کہ مزید غیر ملکی کردار ملوث ہو سکتے ہیں، ارشد شریف کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر موجود خرم کے بیانات منطق اور حقائق کے برعکس ہیں۔
    سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی کارسیٹ پر گولی کا کوئی نشان نہیں، سینئر صحافی کے سینے میں دائیں جانب سے گولی نکلی مگر سیٹ کو نہیں لگی، ارشد شریف کی بیٹھنے کی پوزیشن اور گولی لگنے کی پوزیشن میں کوئی مطابقت نہیں لگتی، کینیا پولیس کا شناخت میں غلطی کا دعویٰ تضادات سے بھرا ہوا ہے، جی ایس یو پولیس حکام کا موقف ناقابل یقین ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ،غیرملکی عناصر ملوث تھے، ارشد شریف پر قتل سے قبل تشدد ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.