Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اقوام متحدہ: علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی 4 قراردادیں منظور

    By Khabrain Newsدسمبر 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اقوام متحدہ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ تخفیف اسلحہ کی 4قراردادوں کی منظوری دے دی۔
    قراردادوں کی سفارش 193 رکنی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی برائے تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی نے کی تھی۔ قراردادوں کےمسودوں کو اکثریتی حمایت سے منظور کیا گیا۔
    جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادوں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات(سی بی ایمز) سے متعلق قراردادیں شامل ہیں جبکہ چوتھی قرارداد جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے لیے بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔
    جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کا نتیجہ ‘‘کے عنوان سے قرارداد کی حمایت میں 120ووٹ پڑے اور کسی رکن ملک نے مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا جبکہ 60رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
    قرارداد کے مطابق اسمبلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جوہری تخفیف اسلحہ اور جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ جوہری جنگ کے خطرے کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے، اس نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کو روکنے سے متعلق معاہدہ طے کرنے کی فوری ضرورت کی توثیق کی۔ قرارداد میں ریاستوں خاص طور سے جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس حوالے سے قانونی اقدامات کریں۔
    علاقائی اور ذیلی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں پر کنٹرول‘‘ کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 182 ووٹ پڑے ۔بھارت واحد ملک تھا جس نے اس قراراد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ایک رکن ملک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کے متن میں علاقائی تناظر میں جنوبی ایشیا میں روایتی فوجی خطرے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور اس سے متعلقہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات تجویز کیے گئے۔
    ’’علاقائی تخفیف اسلحہ‘‘ اور “علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز)‘‘ سے متعلق قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان کئی سالوں سے علاقائی تخفیف اسلحہ، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور سی بی ایمز کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ میں اقدامات کی قیادت کر رہا ہے ۔
    قراردادوں میں بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی کے لیے علاقائی اور عالمی نقطہ نظر کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز)کو فروغ دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
    علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ ریاستوں کی دفاعی صلاحیتوں میں توازن برقرار رکھنے سے امن اور استحکام مضبوط ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.