تازہ تر ین

الیکشن کی بات ہو گی تو مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں گے، پرویز خٹک

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کی بات ہو گی تو مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ فی الحال کسی سطح پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے، تحریک انصاف ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ پرویز الہی سے ملاقات ہوئی ہے وہ وعدہ پورا کریں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں، اسمبلی توڑ دیں گے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں ارکان کی ناراضگی کی خبریں جھوٹی افوا ہے، پنجاب میں بھی تمام ارکان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain