تازہ تر ین

نیوزی لینڈ میں نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے قانون منظور

ولیگڈن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے اپنی نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے تمباکو کی مصنوعات پر پابندی کا قانون منظور کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ نے 2025 تک ملک کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کی کوشش میں 14 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے سگریٹ خریدنے پر قانونی طور پر پابندی عائد کرنے کیلئے بل منظور کیا ہے جبکہ حکومت تمباکو نوشی والی مصنوعات میں نکوٹین کی مقدار بھی کم کرے گی۔
یہ بل پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں حکمران لیبر پارٹی، گرینز اینڈ ٹی پاٹی ماؤری کی حمایت سے حتمی طور پر منظور ہوا۔ اس موقع پر وزیر صحت عائشہ ویرال نے کہا کہ بل منظوری کے بعد ملک بھر میں تمباکو فروخت کرنے والے خوردہ فروشوں کی تعداد موجودہ چھ ہزار کا 10واں حصہ رہ جائے گی۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ قانون سازی اگلے سال کے آخر تک زیادہ سے زیادہ 600 تمباکو خوردہ فروشوں کو لازمی قرار دیتی ہے۔ قانون سازی ہونے سے دھوئیں سے پاک مستقبل کی طرف پیش رفت میں تیزی آئے گی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں نیوزی لینڈ میں تمباکو نوشی کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جہاں آٹھ فیصد بالغ افراد روزانہ تمباکو نوشی کرتے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال قبل یہ شرح 9.4 فیصد تھی۔ روزانہ ویپنگ کرنے والے افراد کی تعداد میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain