Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حقِ ترقی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری :وزیراعظم شہباز شریف
    • فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    UNHCRکو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے L’Oréal گروپ کی جانب سے 1ملین یورو موصول

    By Khabrain Newsدسمبر 19, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے بنیادی ڈھانچے،جیسے کہ اسکول،اسپتال اور پناہ گاہوں کی تعمیر نو میں مدد کے لیے دنیا کی معروف بیوٹی کمپنی L’Oréal گروپ کی جانب سے 10لاکھ(ایک ملین)یورو کے عطیہ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
    یہ عطیہ2022میں سیلاب کے تباہ کن اثرات سے متاثرہ پاکستانی عوام،اور خاص کر سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں تقریباً 8.5 ملین لوگوں کے لیے UNHCR کی جانب سے کی جانے والی امداد میں استعمال کیا جائیگا۔ متاثرہ افراد کیلئے کی جانے والی اہم امدادی سرگرمیوں میں ہنگامی بنیادی امدادی اشیاء بشمول کمبل، ہنگامی پناہ گاہ، حفظان صحت کی اشیاء، مچھر دانی اور شمسی توانائی سے چلنے والی لالٹینوں کی فراہمی شامل ہے۔
    UNHCR، تحفظاتی سرگرمیوں کی اپنی قیادت میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ روک تھام،خطرے میں کمی اور خصوصی کردار کی مدد سے دیگر خدمات کے ذریعہ اہم ضروریات کی نشاندہی اور ان پر توجہ کو یقینی بنایا جاسکے۔یہ گرانٹ صنفی بنیاد پر تشدد اور بچوں کے تحفظ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو تقویت دے گی، تاکہ سب سے زیادہ پسماندہ لوگوں کے لیے محفوظ اور باوقار طریقہ سے
    بروقت امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔
    اس فنڈنگ سے بحالی کے ابتدائی عمل میں بھی مدد ملے گی، جس میں پناہ گزینوں اور ان کی میزبان برادریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور تباہ شدہ عوامی اانفرا اسٹریکچر، جیسے کہ اسکول، صحت اور پانی کی فراہمی کی بحالی شامل ہے۔
    پاکستان میں UNHCRکی نمائندہ Noriko Yoshidaنے اس حوالے سے کہا کہ ”L’Oréal گروپ کا تعاون پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور ذمہ داری کے اشتراک کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو دنیا کے مہاجرین کی سب سے بڑی میزبانی میں سے ایک ہے،یہ تعاون سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کرے گا اور انہیں اپنے گھروں، اپنی زندگیوں اور اپنی برادریوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔“
    L’Oréalکی چیف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی افسر اور سی ای او Foundation L’Oréal الیگزینڈرا پالٹ کا کہنا تھا کہ ”جیسے جیسے سیلاب کا پانی کم ہو رہا ہے، ہر گزرتا دن متاثرہ افراد کے لیے مزید مشکلات لا رہا ہے کیونکہ تباہ کن سیلاب سے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور تباہی بہت بڑی ہے۔L’Oréalکی جانب سے UNHCR کو دی جانے والی فنڈنگ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بحالی اور انسانی امداد کیلئے خرچ کی جائیگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.