تازہ تر ین

موسمیاتی تبدیلیاں ، مرجان کے لاروا کومنجمد اورمحفوظ کرنے کا کامیاب تجربہ

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی سائنسدانوں نے مرجان کے لاروا کو منجمد اور محفوظ کرنے کے طریقے کی کامیابی سے آزمائش کرلی ہے۔
اس حوالےسے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرے میں پڑنے والی جنگلی چٹانوں کو اس طریقے سے خطرے سے محفوظ رکھا جاسکے گا، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندروں میں آنے والے عدم استحکام کے باعث مرجان کی چٹانوں کی حفاظت کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
گریٹ بیریئر ریف کو گزشتہ سات سالوں میں چار مرتبہ بلیچنگ واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جن میں لانینا کے دوران ہونے والی پہلی بلیچ بھی شامل ہے جو عام طور درجہ حرارت کو کم کرتا ہے۔
آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائسز میں مرجان کے لاروا کو محفوظ کرنے کے لیے کرائیومیش کا استعمال کیا گیا ، سائنسدانوں کا کہنا ہے مرجان کی حفاظت کے لیے کرائیومیش سستے داموں تیار کیا جا سکتا ہے، کرائیومیش کے ذریعے مرجان کی حفاظت کے لیے ہونے والا یہ پہلا تجربہ تھا۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے کالج آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کی ٹیم نے کرائیومیش ٹیکنالوجی وضع کی تھی جو مرجان کو 196 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain