تازہ تر ین

جیسے ہی کوئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹرچلانا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا، ایلون مسک

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کےسربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سی ای او نے گزشتہ دنوں صارفین سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ اس کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس رائے شماری کے نتائج پر عمل کریں گے۔
اس پول میں 57 فیصد سے زائد افراد نے ان کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ تقریباً 43 فیصد افراد نے اس کے مخالف ووٹ دیا۔
پول کے نتائج سامنے آنے پر پہلے ایلون مسک کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی تاہم اب انہوں نے اس پو کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی مجھے یہ عہدہ قبول کرنے والا کوئی بے وقوف شخص ملا میں سی ای او کے عہدے دے مستعفی ہو جاوں گا۔ اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیمز چلاوں گا۔
پول کے دوران ایک ٹویٹ میں جب مسک کو کہا گیا کہ انھوں نے پہلے ہی نئے سی ای او کا انتخاب کر لیا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ کسی کو وہ ملازمت نہیں چاہیے جو ٹوئٹر کو زندہ رکھ سکے۔
ایلون مسک نے اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر مختلف معاملات میں پول کروا کر عوامی رائے لی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اس پر عمل پیرا رہے ہیں سوال یہ پید اہوتا ہے کہ کیا ایلون مسک واقعی ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں گے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain