تازہ تر ین

امریکہ میں شدید طوفانی برفباری کے باعث 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ 

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ میں شدید طوفانی برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ، دو روز میں 4 ہزار 400 سے زائد پروازیں برفباری کے باعث منسوخ کر دی گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دوہزار 350 جبکہ آج دو ہزار 120 پروازیں موسم کے باعث منسوخ کی گئی ہیں ۔مسافر ریل سروس نے بھی درجنوں ٹرینیں منسوخ کیں جس کے باعث ہزاروں مسافر تعطیلات کے دوران سفرنہیں کرپائیں گے ۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق شدید سردی میں طوفانی برفباری سے شکاگو ، ڈیٹرائٹ اور منیا پولیس کے شہریوں میں عوام کو سفر میں مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برفانی طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید خطرناک ہو سکتا ہے ۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق کچھ مقامات پر درجہ حرارت منفی 40 ڈگری فارن ہائیٹ سے نیچے گر گیا۔ اس سے امریکہ میں 240 ملین افراد جو کہ آبادی کا تقریباً 72 فیصد بنتے ہیں، متاثر ہوئے۔ نیشنل ویدر سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘موسم سرما کے خطرات کینیڈا کی سرحد سے جنوب میں ریو گرانڈے (میکسیکو کے ساتھ سرحدی دریا)، خلیجی ساحل اور وسطی فلوریڈا جزیرہ نما تک برقرار ہیں جبکہ پیسفک شمال مغرب سے مشرقی سمندری حدود تک پھیلے ہوئے ہیں۔’
موسمیات کے ماہرین نے کہا کہ بہت سی جگہوں پر جمعہ کے روزمنفی 10 ڈگری فارن ہائیٹ معمول کا درجہ حرارت تھا۔ ٹیکساس کے شہر میں درجہ حرارت اتنا کم رہا کہ گھر سے باہر نکلتے ہی ٹھنڈ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain