تازہ تر ین

بدنام زمانہ سیریل کلر چارلس سوبھراج ’دی سرپنٹ‘ کو رہا کر دیا گیا

نیپال: (ویب ڈیسک) نیپالی عدالت کے احکامات پر فرانس سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ سیریل کلر چارلس ’دی سرپنٹ‘ سوبھراج کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپالی جیل خانہ جات کے حکام کا کہنا ہےکہ عدالتی احکامات پر چارلس سوبھراج کو رہا کر کے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ امیگریشن حکام اسے جلد از جلد فرانس ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ چارلس سوبھراج کو نیپالی سپریم کورٹ کی جانب سے بڑھتی عمر اور گرتی ہوئی صحت کے باعث رہا کر کے فرانس ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، عدالت کا کہنا تھا کہ چارلس سوبھراج عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اسے اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے چارلس سوبھراج کو جلد از جلد فرانس ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں آج چند روز میں اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چارلس سوبھراج کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور ڈی پورٹیشن کے حوالے سے کھٹمنڈو میں فرانسیسی سفارتخانے سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ فرانس کے زیر انتظام ویتنامی علاقے سائیگون میں جنم لینے والا سوبھراج پہلی مرتبہ 1963 میں چوری کے ایک الزام میں فرانسیسی جیل میں قید ہوا تھا، لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کے جرائم کی فہرست فرانس سے یونان، ترکی، ایران، افغانستان، پاکستان، نیپال، انڈیا اور ملائیشیا سمیت تھائی لینڈ تک پھیل گئی۔ سوبھراج مختلف ملکوں میں گرفتار بھی ہوا اور اسے سزا بھی سنائی گئی تاہم وہ ان جیلوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، حکام کو چکمہ دے کر جیل سے بھاگ جانے کی اس کی اس صلاحیت نے اسے ’’The Serpent‘‘ کے نام سے شہرت دی، اسی نام سے اس کی زندگی پر مبنی ایک ٹی وی سیریز بھی بنائی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain