تازہ تر ین

ریل کے کرایوں میں 5.9 فیصد اضافہ متوقع

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ریل کے کرایوں میں مارچ سے 5.9 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مسافروں کے لیے ایک دھچکا ہے جبکہ حزب اختلاف لیبر پارٹی نے اسے عوام کے ساتھ ایک مزاق قرار دیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے ریل انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچے گا۔ 25 سال سے زیادہ عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ ریگولیٹڈ ریل کرایوں میں افراط زر سے کم اضافہ ہوا ہے۔ ریل سفر کی قیمت میں اضافہ، جو گزشتہ دہائی میں سب سے بڑا ہے، 5 مارچ سے لاگو ہوگا۔ دوسری جانب ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر نئے سال 2023 کے شروع میں ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس سے پانچ دن تک سفری افراتفری اور مسائل کا سامنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain