تازہ تر ین

بھارتی ہنرمند نے ہاکی کی سب سے چھوٹی اسٹک بنالی

اڑیسہ: (ویب ڈیسک) بھارتی فنکار نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہاکی اسٹک تیار کی ہے جس کی لمبائی ایک سینٹی میٹر اور چوڑائی مشکل سے ایک ملی میٹر ہے۔
ستیا نارائن مہارانا نے دراصل دو ہاکی اسٹک بنائی ہیں جن میں سے دوسری پانچ ملی میٹر لمبی اور ایک ملی میٹر چوڑی ہے۔ یہ شاہکار انہوں نے اپنے ہاتھ سے بنایا ہے۔ انہوں نے اس ریکارڈ کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی رابطہ کیا ہے۔
بھارت میں مردوں کی ہاکی کا عالمی کپ اس سال منعقد ہورہا ہے جس کا پہلا میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ چونکہ اڑیسہ ان مقابلوں کا میزبان ہے تو یہی وجہ ہے کہ اسی شہر کے فنکار ستیا نارائن نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہاکی اسٹک بنائی ہے۔
ستیانارائن ریاسٹ اڑیسہ کے ضلع برہمپور میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے گھمباری قسم کی لکڑی سے یہ ہاکی اسٹک صرف 30 منٹ میں تیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی ہاکی کےکھیل کے مداح ہیں۔
ستیانارائن نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain