تازہ تر ین

ممکن نہیں کہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ آئے: ایشون

کراچی : (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023 سے متعلق کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہ آئے، یہ ممکن نہیں۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان میزبانی کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو وینیو تبدیل کرنا پڑے گا۔
بھارتی اسپنر نے کہا ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا ہے کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم بھارت آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔ایشون نے کہا کہ ‘ہوسکتا ہے ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، اس سے قبل کئی ٹورنامنٹس دبئی میں ہوئے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر ایشیا کپ سری لنکا میں ہو’۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں شیڈولڈ ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سے دو ٹوک انداز میں منع کرچکا ہے جب کہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain