تازہ تر ین

ایک دن گالی، اگلے دن معافی مانگنا عمران خان کی سیاست ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن گالی، اگلے دن معافی مانگنا عمران خان کی سیاست ہے، چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکہ ہو، چاہے وہ ادارے ہوں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں، ان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا، عمران خان کا دور حکومت ’رول آف لاء نہیں‘ ،’ رول آف جنگل‘ تھا۔
انہوں نے کہا آپ جیسے فارن ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپئے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں، عمران صاحب ایسی باتیں کر کے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں، کیا تم نے رول آف لاء کا سہارا لے کر سپیکر، ڈپٹی سپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain