تازہ تر ین

وفاقی حکومت کا پارلیمنٹ سے منی بجٹ کی منظوری جلد از جلد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے منی بجٹ کی منظوری جلد از جلد لینے کا فیصلہ کر لیا، حکومت کل شام تک آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔
منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے سینیٹ اجلاس بدھ کو شام ساڑھے 4 بجے طلب کر لیا گیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
منی بجٹ میں حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا، سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی، لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain