تازہ تر ین

بائیڈن انتظامیہ کا یمنی حوثیوں کیلئے بھیجا گیا ضبط شدہ ایرانی اسلحہ کیف کو بھیجنے پر غور

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) یوکرین کو دفاعی طور پر مضبوط کرنے کیلئے جو بائیڈن انتظامیہ یمنی حوثیوں کیلئے بھیجا گیا ایران کا ضبط شدہ اسلحہ کیف کو بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔
امریکی حکام کی جانب یوکرین کو 5 ہزار سے زائد رائفلیں، چھوٹے ہتھیاروں کی 16 لاکھ گولیاں، ٹینک شکن میزائل اور حالیہ مہینوں میں سمگلرز سے پکڑے گئے 7 ہزار سے زائد فیوز کیف کو بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں ضبط شدہ ہتھیاروں کو یوکرین منتقل کرنے کا قانونی جواز تلاش کرنا بائیڈن انتظامیہ کیلئے ایک چیلنج ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی اسلحہ کی پابندی کے تحت امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایسے ضبط شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کو تباہ، ذخیرہ یا ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain