تازہ تر ین

ملک میں معاشی بحران پی ڈی ایم کی احمقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے: حماد اظہر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی معاشی بحران کی وجہ سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں یہ معاشی بحران صرف پی ڈی ایم کی احمقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، معاشی بگاڑ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب پوری قوم کو شدید مشکل وقت کا سامنا ہے، افسوس کہ گزشتہ 10ماہ سے ارباب اختیار کی توجہ این آر او 2اور تحریک انصاف کو فکس کرنے پر ہی رہی۔
اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ یہاں ابھی مہنگائی کے اور بھی امتحان ہیں، تیزی سے اور بڑے پیمانے پر روپے کی بے قدری، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی چین میں رکاوٹیں اور نئے ٹیکس کی وجہ سے CPI ممکنہ طور پر 40 فیصد تک پہنچ جائے گا جس کی وجہ سے ہمیں ناقابل برداشت مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain