تازہ تر ین

یوکرین نے اپنی فضائی حدود میں 6 روسی جاسوس غبارے مار گرائے

کیف : (ویب ڈیسک) امریکا، کینیڈا اور جاپان کے بعد یوکرین نے بھی اپنی فضائی حدود میں روس کے چھ غباروں کی موجودگی پر انہیں مار گرایا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری فضائی حدود میں چھ روسی غبارے جاسوسی کرتے پائے گئے ہیں ، ہم نے اپنے ائیر ڈیفنس سسٹم سے ان جاسوس غباروں کو مار گرایا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ غبارے یوکرین کے دارلحکومت کیف میں مختلف مقامات پر موجود تھے اور فضا میں منڈلا رہے تھے ، جاسوسی کے لئے غباروں کا استعمال پرانا ہو چکا لیکن روس فرسودہ نظام کا استعمال کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہو سکتا ہے کہ غبارے کارنر ریفلیکٹرز اور جاسوسی کا سامان لے کر جا رہے ہوں لیکن حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب دارالحکومت کے اوپر سے اڑائے گئے۔
علاوہ ازیں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس ) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرونز کی کمی کے علاوہ روس ایک سال قبل یوکرین پر حملے کے بعد سے تقریباً نصف جنگی ٹینک کھو چکا ہے لیکن ماسکو نے اپنی فضائیہ کو بڑی حد تک برقرار رکھا ہے اور وہ اسے جنگ کے اگلے مرحلے میں مزید استعمال کر سکتا ہے۔
دوسری جانب روسی حکام نے فوری طور پر کیف کی جانب سے گرائے جانے والے غباروں کی خبروں پر کوئی بیان نہیں جاری کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain