تازہ تر ین

پاناما : بس حادثے میں 30 سے زائد تارکین وطن ہلاک ، 20 زخمی

پاناما سٹی: (ویب ڈیسک) وسطی امریکی ملک پاناما میں 60 سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس پہاڑی سے گر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں تارکین وطن ہلاک جبکہ تقریباً 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس حادثے میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد کم از کم 39 ہے جبکہ حکام کی جانب سے ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاناما کے صدر لارینٹینو کورٹیزو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے اور غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے انسانی امداد اور مناسب حالات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
پاناما کی نیشنل امیگریشن سروس کی ڈائریکٹر سمیرا گوزائن نے کہا کہ بس بظاہر تارکین وطن کی پناہ گاہ کے داخلی راستے سے گزر گئی تھی لیکن پلٹنے کی کوشش کے دوران دوسری بس سے ٹکرا کر ایک پہاڑ سے نیچے گر گئی۔
بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 5 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کم از کم 10 سالوں میں پاناما میں تارکین وطن کے ساتھ ہونے والا بدترین حادثہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain