تازہ تر ین

سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023ء کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال اور روپے کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں، تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا، حج درخواست کے لیے کارآمد پاسپورٹ، تین تصاویر، کورونا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہوگا۔
دریں اثنا حج درخواستوں کی وصولی رواں ماہ کے آخر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain