Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

    By Khabrain Newsفروری 19, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) لالی وڈ میں 5 عشروں تک راج کرنے والے اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔
    پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا، آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے تھا، پیدائش 10 نومبر 1923ء کو لدھیانہ میں ہوئی۔
    بچپن ہی سے اداکاری کا جنون رکھنے والا آغا طالش کے نام سے مشہور ہوا، بیشتر فنکاروں کی طرح ابتداء میں انہیں بھی کئی برس سٹوڈیوز کی خاک چھاننا پڑی۔
    ممبئی میں انقلابی شاعر ساحر لدھیانوی کے ذریعے نامور ادیب کرشن چندر تک رسائی ملی، کرشن چندر کی فلم ’’سرائے سے باہر ‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا، 5 عشروں پر محیط فلمی کیریئر کے دوران 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔
    بعدازاں پشاور چلے آئے اور مختلف شہروں کے ریڈیو سٹیشنز سے وابستہ رہے، قیام پاکستان کے بعد نئے عزم سے لالی وڈ میں قسمت آزمائی کی اور کامیابی کے سفر پر گامزن ہوئے۔
    1957 میں فلم سات لاکھ سے اصل بریک تھرو ملا جس کے بعد طالش نے بام عروج حاصل کیا۔
    ریاض شاہد اور خلیل قیصر کی فلم شہید میں کام کرنے کے بعد ریاض شاہد کی ہر فلم کے لئے طالش جزو لا ینفک بن چکے تھے، زرقا سے لے کر یہ امن تک ہر فلم میں آغا طالش نے یادگار کردار ادا کیے، حسن طارق کی یادگار فلم امراؤ جان ادا میں جہاں سب نے اپنے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا، آغا طالش نے بھی اپنی انفرادیت کو قائم رکھا۔
    اپنے کردار میں ڈھل جانا ان کی نمایاں خوبی تھی، ہرچند کہ بطور ہیرو اور کامیڈین بھی کردار ادا کیے، تاہم کریکٹر اور ولن کے کردار ان کی اصل شناخت بنے۔
    پاکستانی فلموں میں کئی یادگار کردار ادا کرنیوالے آغا طالش 19 فروری 1998 کو خالق حقیقی سے جاملے مگر ان کی اداکاری مداحوں کو آج بھی یاد ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان

      شان بیگ اور روما مائیکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.