کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے سے 40949 پر بند ہوا، بازار میں آج 9 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6367 ارب روپے ہے۔
